5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جاپان میں زندہ گولڈ فش کے جھمکے دستیاب ہوگئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو …یہ تصویر ایک ایسے جاپانی شخص کی ہے جو لو گوں کی تو جہ اپنی جا نب مبذول کر وانے کے لئے اپنے دو نوں کا نو ں میں زندہ گو لڈ فش کے جھمکے پہنتاہے۔یہ جھمکے ایک پلا سٹک کے بلب کی بنا وٹ وا لی بو تل پر مشتمل ہے جس میں پا نی اور دوزندہ مچھلیا ں مو جو د ہیں۔Ojisanنا می یہ شخص پیشے کے اعتبا ر سے ایک ڈا کیا تھا لیکن اس کی خوا ہش تھی کہ وہ ایک اداکا ر بنے لہذٰا اپنی ریٹا ئر منٹ کے بعد اس نے اس نئے روپ سے اپنے شو ق کو پورا کیا۔یہی نہیں بلکہ یہ شخص مچھلیوں کو اپنے کا نوں میں لٹکا نے کے سا تھ سا تھ سر پر بھی مختلف دلچسپ وعجیب ٹوپیاں بھی پہن کر سیا حوں کو متوجہ کر تا ہے۔