5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قدرتی نظام سے تخلیق ہونے والے برفانی تودوں کے مجسمے
جنگ نیوز -
لندن … قدرتی حسن کے مناظر صرف پہاڑوں اور خوبصورت میدانوں میں ہی موجود نہیں ہیں بلکہ اس کے نمونے برفیلی چٹانوں پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ قدرتی نظامِ ہوا اوربارش نے دنیا بھر میں برفانی تودوں کو قدرتی اندازمیں انتہائی تراشیدہ مجسموں کی اشکال میں ڈھال دیا ہے۔مجسموں کی طرح مختلف اشکال میں کٹے یہ ایستادہ تودے کسی ماہر ہاتھ کی کاریگری نہیں بلکہ قدرت کا کمال ہیں۔برج کی شکل اختیار کرے،کھڑکیاں اور دروازے کے ڈیزائن میں کٹے ہوئے اور ستون کی طرح کھڑے ان برفانی تودوں کی تصاویرقدرت کی کاریگری اور ماہرانہ فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔کسی پینٹنگ کی مانند نظر آنے والے ان خوبصورت مناظر میں برف کے چند تودے ایسے بھی ہیں جنہیں دیکھ کر منجمد آبشاروں کا سا گمان ہوتا ہے۔