تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی فوجیوں کامکمل انخلا عراق کیلئے مہنگاپڑسکتاہے،گیٹس

جنگ نیوز -
واشنگٹن.. . . . . . .. امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کامکمل انخلا عراق کے لیے مہنگاپڑسکتاہے۔امریکی کانگریس کی آرمڈسروسزکمیٹی کودی گئی بریفنگ میں رابرٹ گیٹس کاکہناتھاکہ امریکی فوجیوں کے انخلاسے عراق کوکچھ معاملات میں سخت مشکلات کاسامناہوگا۔ عراقی کونہ صرف انٹیلی جنس لوجسٹک اوردیگرشعبوں میں مشکلات کاسامناہوگا بلکہ وہ اپنے ہوائی اڈوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت سے بھی عاری ہے۔عراق میں اس وقت 50ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں۔صدربارک اوبامارواں سال کے آخرتک عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاکے بعدصرف 150فوجی تعینات کرنے کااعلان کرچکے ہیں تاہم رابرٹ گیٹس کاکہناتھاکہ عراق میں اضافی فوج کی تعیناتی امریکاکے مفادمیں ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.