5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانی فوج کی خاتون افسروں کادورہنیٹو ہیڈکوارٹر
جنگ نیوز -
برسلز. . .. . . .. پاکستانی فوج کی خاتون افسروں نے نیٹو ہیڈکوارٹرکادورہ کیاہے جہاں انہوں نے کمانڈرز سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان سمیت مختلف امور پرانہیں بریفنگ دی گئی۔دورہ کرنیوالی فوجی افسروں میں سے 6کاتعلق بری، 2 کابحری اور تین کافضائیہ سے تھا۔نیٹوہیڈکوارٹرکادورہ کرنے کے بعد ان اہلکاروں نے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی سے بھی برسلز میں ملاقات کی اورسفیرکواپنے دورے سے آگاہ کیا۔اہلکاروں کے اس دورے کامقصدنیٹواورپاکستان کے درمیان عسکری تعاون کوبڑھاناتھا۔