تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسامہ یاالظوہری کو گرفتار کرلیاتو گوانتاموبے بھیج دیں گے،لیون پنیٹا

جنگ نیوز -
واشنگٹن … امریکی سی آئی اے چیف کا کہنا ہے کہ اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظوہری کو گرفتار کرلیاگیاتو انھیں گوانتاموبے جیل بھیج دیا جائے گا۔امریکی سینیٹ میں ارکان نے سی آئی اے چیف لیون پینٹا سے سوال کیا گیا کہ اگر القاعدہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا تو معاملے سے کیسے نمٹا جائے گا ،سوال کے جواب میں سی آئی اے چیف کا کہناتھا کہ اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو گرفتار کرلیا گیا تو انھیں افغانستان کے بگرام ائربیس پر امریکی فوج کے حوالے کیا جائے گا، اس کے بعد ان راہ نماوں کو گوانتاموبے جیل منتقل کیا جائے گا،نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کیلپر کا کہناتھا کہ القاعدہ کے دونوں رہ نماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر امریکی ایجنسیوں میں نئی بحث شروع ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.