تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مقبوضہ کشمیر کی مسلمان لڑکیاں، انٹرنیشنل تائی کوانڈو چمپئین شپ میں

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے خوف کی فضا ہے ،لیکن وہاں کے لوگ زندگی کے لئے پرعزم ہیں ۔مقبوضہ وادی کی تائی کوانڈو چیمپئن مسلمان لڑکیاں ایک عالمی مقابلے میں شرکت کی تیاریاں کر رہی ہیں ۔جموں کشمیر کی یہ ایڈونچرس لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں سعودی عرب میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں۔غوثیہ ، حذیقہ اور بسمہ ، یہ تینوں تائی کوانڈو کی ماہر ہیں اوراپنی جیت کے لیے بہت پر امید ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں اب تک یقین نہیں آرہا کہ انہوں نے چیمپئین شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تینوں لڑکیوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے لیکن ان کا حوصلہ بہت بلند ہے۔ انہیں قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں تیس لڑکے لڑکیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ تائی کوانڈو کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں کشمیر کی نمائندگی ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.