5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیویاک میں 35ہزارپرانے کھلونوں کی نمائش
جنگ نیوز -
نیویارک … کھلونوں کو دیکھ کرپرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ،نیویارک کے ایک نیلام گھر میں ایک شخص کے ذاتی 35 ہزارپرانے کھلونوں کی نمائش کی جارہی ہے۔نیویارک کے ایک عالمی شہرت یافتہ نیلام گھر میں کھلونے جمع کر نے کے شوقین ایک امریکی جیری گرین کے ذاتی 35 ہزارپرانے کھلونے اور ٹرینیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔نیلام گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نے 50 سال پرانے یہ کھلونے اس کے پانچ منزلہ گھر میں رکھے گئے تھے۔ نیلام گھر میں موجود 5 ہزار سے زائد کھلونے اس ماہ کے آخر تک سجے رہیں گے ان کی قیمت لاکھوں ڈالر ہے لیکن انہیں نیلام نہیں کیا جائے گا۔