5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:منزل پمپ کے قریب ریلوے ٹریک پر دو دھماکے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاوٴن میں منزل پمپ کے قریب ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے جن سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا اور کراچی آنیوالی دو ٹرینوں کو کچھ کلومیٹر دور جمعہ گوٹھ اور دوسرے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔