5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسٹار جسٹن بیبر کی فلم’نیور سے نیور‘کا پریمئیر
جنگ نیوز -
لندن … لندن میں کینڈین اسٹارجسٹن بیبرنے اپنی زندگی پر بننے والی فلم نیورسے نیورکے پریمئیرمیں شرکت کی ، کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں جسٹن بیبر نے شاندارشہرت حاصل کرلی ہے، سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ اسٹارکودیکھنے کے لیے لندن پہنچے ہیں۔ گانوں میں نام کمانے کے بعداپنی ہی زندگی پرڈاکیومنٹری فلم نیورسیے نیورnever say never کرڈالی ۔جسے جلد ہی تھری ڈی میں بھی پیش کیاجائے گا۔