5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
موبائل فون پر تیز رفتار ٹائپنگ کا عالمی اعزاز آسٹریلوی نوجوان کے نام
جنگ نیوز -
نیویارک… امریکی شہر نیویارک میں موبائل ورلڈ کپ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 16ممالک سے شرکاء نے حصہ لیا۔اس موقع پر شرکاء کے درمیان موبائل فون پر تیز رفتاری سے ٹائپنگ کرنے کے مقابلے انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 14سالہ Cheong Kit Auنے 1 منٹ 17 سیکنڈ میں انتہائی تیز رفتاری سے موبائل فون پر مطلوبہ پیراگراف ٹائپ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔