5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آریان فائیو راکٹ خلائی اسٹیشن روانہ ہوگیا
جنگ نیوز -
گنانا…یورپی خلائی ایجنسی کا آریان فائیو راکٹ20 ٹن سے زائد رسد لے کر خلا ئی اسٹیشن روانہ ہوگیا۔یورپین خلائی ایجنسی نے آریان فائیو راکٹ کو جنوبی امریکا کے ریاست گنانا کےKourou Frenchاسٹیشن سے خلا بھیج دیا ہے ، حکام کے مطابق راکٹ پر20 ٹن سے زائد سامان بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا ہے،1979کے بعد یورپین خلائی ایجنسی کے خلا میں بھیجا جانیوالا سب سے بڑا راکٹ ہے۔آریان فائیو راکٹ8 دن میں انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پہنچے گا۔