تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: پٹڑی پردو دھماکے، ایک گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم …کراچی میں چھ دن کے وقفے کے بعد ریلوے ٹریک پر پھر دو دھماکے ہوئے جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام نے ایک گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی۔ ریلوے پولیس کے مطابق ملیر میں شاہ لطیف ٹاون منزل پمپ پر ریلوے ٹریک کے اکتیس کلو میٹر پوائنٹ پر دو دھماکے ہوئے جس کے بعد فوری طور پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔دھماکے سے قریبی گھر کی چھت پر موجود بارہ سال کا بچہ معمولی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان رکھ کر گئے تھے ، جس سے آنے جانیوالے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا اور دھماکے میں استعمال ہونیوالے بموں میں آدھے کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونیوالی عوامی ایکسپریس کو قریبی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹریک کی مرمت کا کام شروع کرایا اور ایک گھنٹے بعد دونوں ٹریک بحال کردیئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا اور دیسی ساختہ بم کو فیتے میں آگ لگا کر اڑایا گیا کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں11 فروری کو بھی ریلوے ٹریکس پر دھماکے کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.