5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین کاآج یوم غضب
جنگ نیوز -
تریپولی …لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین آج یوم غضب منا رہے ہیں۔ یہ دن منانے کا اعلان سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر کیا گیا۔ تیونس، مصر،بحرین اور ایران کے بعد اب لیبیا میں بھی1969سے برسراقتدار رہنما معمر قذافی کی حکومست کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔لیبیا کے بڑے شہروں بن غازی اورBeyida میں ہونیوالے مظاہروں کے بعد حکومت مخالفین آج یوم غضب منا رہے ہیں۔ان مظاہروں میں اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ قذافی مخالف افراد نے آج ملک بھرمیں مظاہروں کااعلان کیا ہے اورکہاہے کہ صدر قذافی کے مستعفی ہونے اورملک میں سیاسی اوراقتصادی اصلاحات تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔لیبیا کی حکومت نے عوام کو مظاہروں سے باز رکھنے کیلئے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کی تجویز کے ساتھ ساتھ حکومت کاتختہ الٹنے میں مبینہ طور پر ملوث اسلامی مزاحمتی گروپ کے110 اسلامی انتہاپسندوں کوبھی رہائی دیدی ہے۔