5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دبئی ٹینس ٹورنامنٹ:ووزینا اور فرانسیسکا شیوون کی کامیابیاں
جنگ نیوز -
دبئی…ٹاپ سیڈ کیرولائن ووزنیاکی اور فرانسیسکا شیوون کی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے،روس کی ٹینس کھلاڑی اینا چیک ویتاز پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں روس کی ویرا زوناریوا اور اٹلی کی فرانسیسکا شیون نے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ کیرولائن ووزنیاکی مدمقابل تھی روس کی اینا چیکویتازکے، پیٹ کی خرابی کے باعث روسی کھلاڑی دوسرے سیٹ کے دوران بے ہوش ہوگئیں، میچ فورفیٹ کرتے ہوئے ووزنیاکی کو کامیاب قرار دیا گیا، چین کی لی نا بھی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔