5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حج اسکینڈل میں عبداللہ کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آبادکی ہائی کورٹ نے حج اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیرحامدسعید کاظمی کے برادر نسبتی عبداللہ کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں موجود ، عبداللہ کھوکھر کی ضمانت کیلئے درخواست ، اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے مسترد ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی، اس پر عدالت نے اسے آج منظور کرلیا۔ عدالت نے عبداللہ کھوکھر کے مقدمہ کو حج اسکینڈل کی سماعت کرنیوالی ٹرائل کورٹ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔