تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائی کورٹ کے چاججوں کی نامزدگی مسترد کرنے کی سفارش معطل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کو توسیع نا دینے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے جن ایڈیشنل ججوں کو توسیع دی گئی تھی ،ان میں سے چار کو اس توسیع کی سفارش کو بعد میں پارلیمانی کمیٹی نے نامنظور کردیا تھا۔ ان ججوں میں یاور ملک، مامون رشید، مظاہرعلی نقوی اور فرخ عرفان شامل تھے، اس کیخلاف وکلا کی طرف سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہوئی، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تو اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ پارلیمانی کمیٹی نے ابھی ججزنامزدگی مسترد ہونے کی وجوہات چیف جسٹس کو بتانا ہیں ، یہ ایک دو روز میں آجائیں گی ۔اس لئے عدالت ان کا انتظار کرلے، بعد میں عدالت نے پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کمیٹی اور وفاق کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ اس کیس کی لارجر بنچ میں سماعت کیلئے چیف جسٹس کو سفارش بھی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.