5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
این آئی سی ایل اسکینڈل : جان کو خطرات لاحق ہیں، تحقیقاتی افسر کا بیان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…این آئی سی ایل کے اراضی اسکینڈل کیس کی تحقیقات کی نگرانی کرنیوالے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈی جی ، ظفر قریشی نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ان کی زندگی کو چودھری برادران اور وڑائچ فیملی سے خطرات لاحق ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آئی سی ایل لینڈ کیس کی سماعت کی۔ظفر قریشی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس کیس میں اپنی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ عدالت کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ انہیں چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت حسین ، وجاہت حسین ، حبیب وڑائچ اور محسن وڑائچ سے خطرہ لاحق ہے ، اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ظفرقریشی کو تحفظ دینے کے لئے ضروری اقدام کئے جائیں ۔ بعد میں مقدمہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔