تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مقامی سطح پر بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
رحیم یارخان… عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی سطح پر بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ، رحیم یار خان میں کپاس کی فی من قیمت 300 روپے بڑھ کر12 ہزار500روپے ہوگئی ہے، پھٹی کی قیمت200روپے بڑھ کر5ہزار500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں کپاس کی فی پاؤنڈ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ سے دیکھا جارہا ہے، نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں کپاس کی فی پاؤنڈ قیمت14 سینٹس بڑھ کر2 ڈالر20 سینٹس ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.