5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس انیس فروری کو طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس انیس فروری کو طلب کرلیاگیاہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں دوایڈہاک ججزکے تقرراورسندھ ہائی کورٹ کے9ایڈیشنل ججزکی کنفرمیشن کے امور پر غورکیاجائیگا۔س سے پہلے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ، جسٹس خلیل الرحمن رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کو ایڈہاک ججز کے طور پر توسیع دینے کی سفارش کرچکا ہے۔