5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حبکو، کیپکو اور پیپکوکو فرنس آئل کی فراہمی معطل، لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اسٹیٹ آئل نے رقوم کی عدم ادائیگی کی بنا پر حبکو، کیپکو اور پیپکو کو تیل کی سپلائی منقطع کر دی،جس کے بعد پورے ملک بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے۔پی ایس او کے ترجمان کے مطابق حبکو، کیپکو اور پیپکو کو فرنس آئل کی فراآج دوپہر ایک بجے سے معطل کی گئی ہے اور یہ فیصلہ پی ایس او کو نادہندگی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے ۔توانائی اداروں نے پی ایس او کو آخری بار 7جنوری کو تیل کی فراہمی کے پیسے ادا کئے تھے اور گزشتہ40 روز سے ان تینوں اداروں سے تیل خریداری کی رقم موصل نہیں ہوئی۔ ترجمان پی ایس او کا مختلف اداروں پر واجب الاادا رقم کا حجم158 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ مختلف اداروں سے رقم کے تقاضے پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او ان تمام پاور کمپنیز کو روزانہ کی بنیادوں پر23 ہزار میٹرک ٹن تیل کی فراہمی کررہا تھا، ادارے کے مطابق واپڈا کے اوپر47 ارب روپے ،حبکوپر73 ارب روپے اور کیپکوپر29ارب روپے واجب الادا ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی سپلائی معطل رہی تو ملک میں بجلی کا بڑا بحران آسکتاہے۔