تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغانستان جانیوالے 87فیصد نیٹو کنٹینر کی قانونی حیثیت نہ ہونے کا انکشاف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبتایاگیاہے کہ افغانستان میں نیٹو اور ایساف افواج کیلئے ماہانہ سات سے آٹھ ہزار کنٹینرز پاکستان کے راستے جاتے ہیں، ان میں سے ستاسی فیصد کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ، اس پر کمیٹی نے وزیر دفاع کو طلب کرلیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں خرم دستگیر کی زیر صدارت ہوا ، چیئرمین کمیٹی نے جب یہ پوچھا کہ نیٹو اور ایساف کے کنٹینرز کس قانون کے تحت آرہے ہیں تو ایڈیشنل سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ کو یواین قرارداد کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت دی گئی ہے ۔ سابق چیف ایگزیکٹو پرویزمشرف کی منظوری سے جون2002 میں برطانیہ کی وزارت دفاع اور پاکستان نے ایم او یو طے کیاتھا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا ایم او یو میں دفاع، خارجہ ، قانون اور خزانہ امور وزارتوں کا اعتماد میں لیا گیا اور ان کا کرداد دست خطی حد تک تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.