تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی سی آئی اور جے ایس انوسٹمنٹ نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی...آئی سی آئی پاکستان اور جے انوسٹمنٹ نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق31 دسمبر2010 کے اختتام پر آئی سی آئی کو2 ارب42 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی17 روپے50 پیسے رہی ۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو دو ارب چار کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی14 روپے73 پیسے رہی تھی ۔ آئی سی آئی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو12 روپے فی حصص نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جے ایس ای انوسٹمنٹ کو جولائی سے دسمبر2010 کے دوران ایک کروڑ 49 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ہے اور اس کا فی حصص خسارہ پندرہ پیسے رہا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.