5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور : سرچ آپریشن،13اشتہاریوں سمیت60جرائم پیشہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور...پشاو پولیس نے سرچ آپریشن میں13اشتہاریوں سمیت60 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور منشیات فروشی میں ملوث13 اشتہاریوں سمیت60 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتارملزمان سے 8کلاشن کوف،2کلاکوف،3رائفل،1 اسٹین گن،29عدد پسٹل،4 بندوقیں اور1300سے زیادہ کارتوس بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔