تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا نظام تقریباًختم ہوچکا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا باعث بننے والا موسمی سسٹم تقریباً ختم ہوگیا ہے تاہم بلوچستان کے بعض مقامات پر آج شب مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں راول پنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر کے بعض مقامات اور مالم جبہ میں بارش ہوئی جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برف باری بھی ہوئی ۔اگلے24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ اور بعض قریبی مقامات پر آج شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ آج صبح اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت8 ڈگری،کراچی13،لاہور7،پشاور6اور کوئٹہ منفی2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.