5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر 14 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
لاہور...ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر چودہ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ بڑھی ہے لیکن تیل و گیس اور رقوم کی کمی کی وجہ سے متعدد پاور پلانٹس بند پڑے ہیں۔ شارٹ فال پورا کرنے کیلئے شہروں میں چار سے چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے پیپکو کو آخری وارننگ دے دی ہے کہ فوری طور پر 33 ارب روپے ادا نہ کئے تو تیل کی فراہمی بند کر دی جائیگی، پیپکو نے حکومت کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔