تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن کا موقف ایک ہے،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ کاکہناہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت کا موقف ایک ہے،اس معاملے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہئے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب میں قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو عبرت ناک مثال بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔عالمی سطح پر جو بھی مقدمہ لڑا گیا،اس میں ملک کے وسیع ترمفاد کومد نظر رکھا گیا۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ عوام کی بہتری کے لئے کوئی شارٹ کٹ اختیار کیا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ گڈ گورننس نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ان کی وزارت سے متعلق فیصلہ پارٹی کاتھا، جس پرانہیں کوئی مایوسی نہیں ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ ریمنڈ ڈیوس پر میرا کوئی موقف نہیں پوری قیادت کا موقف ہے جو موقف صد اور وزیر اعظم نے اختیار کیا وہی آج اپوزیشن کا بھی موقف ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.