5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اوباما نے عرب دنیا کے متعلق خفیہ رپورٹ کی تیاری کا حکم دیا تھا ،امریکی اخبار
جنگ نیوز -
واشنگٹن… اوباما انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق صدر کو پیش کی گئی خفیہ رپورٹ میں واضح کردیا گیا تھا کہ سیاسی تبدیلیوں کے بغیر بحرین سے یمن تک عرب ملکوں میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انتظامیہ نے صدر اوباما کے اس پروجیکٹ کو اس لیے خفیہ رکھا کیونکہ ایک لفظ بھی اگر لیک ہوجاتا تو عرب اتحادی وہائٹ ہاوس پر دباؤ ڈالتے تاکہ کسی طرح انقلاب کو روکا جاسکے ۔یہی وجہ تھی کہ مصر میں انقلاب کے دوران کو اوباما انتظامیہ سیاسی اصلاحات کی حمایت کرتی رہی اور حسنی مبارک پر دباؤ ڈالتی رہی ۔ اوباما انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یمن کے بارے میں بھی صدر براک اوباما کو تشویش تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کیخلاف انتظامیہ کی خصوصی توجہ کے باعث سیاسی بحران کے خطرے پر کسی کا دھیان نہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صدر براک اوباما نے اپنے مشیروں کو لاطینی امریکا ، مشرقی یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی ممکنہ انقلاب کے بارے میں مطالعہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔