تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان فائنل میں پہنچا تو کھیلنے کافیصلہ بال ٹھاکرے کرینگے، شیوسینا

جنگ نیوز -
ممبئی …ورلڈ کپ کرکٹ کے میگاایونٹ کے آغاز سے صرف دو دن پہلے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستان ٹیم کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما منوہر جوشی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تو اس کے ممبئی میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ پارٹی کے سربراہ بال ٹھاکرے کریں گے۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کر چکی ہے بلکہ اس کے کارکنوں نے تودہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی پچ بھی کھود دی تھی۔ شیو سینا کے رہنمامنوہر جوشی نے کہا کہ2 اپریل کو ہونیوالے ورلڈ کپ فائنل میں اگر پاکستان ٹیم پہنچی تو بال ٹھاکرے کی اجازت کے بغیر اسے ممبئی میں کھیلنے نہیں دینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.