5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹی وی چینلز کیبل آپریٹرز ورلڈکپ نشریات نہ دکھائیں،جیو سوپر کا انتباہ
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں کرکٹ ورلڈکپ2011 کے نشریاتی حقوق جیوسوپرکے پاس ہیں دیگرٹی وی چینلز کیبل آپریٹرزورلڈکپ ٹرانسمیشن دکھانے سے اجتناب کریں، ترجمان جیو سوپر کا کہنا ہے کہ پیمرا،اسلام آبادہائیکورٹ،سپریم کورٹ اس سلسلے میں واضح فیصلہ دے چکی ہیں۔لہذادیگرٹی وی چینلزورلڈکپ ٹرانسمیشن دکھانے سے اجتناب کریں،ورلڈکپ ٹرانسمیشن دکھانے سے بازرہیں،جیوسوپر کی دیگرٹی وی چینلزکووارننگ ہے ۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ورلڈکپ نشریات دکھاکردیگرٹی وی چینلزسپریم کورٹ فیصلے کی نفی کررہے ہیں۔