تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی ایس او کا کئی پاور کمپنیز کو تیل کی فراہمی 17 فروری سے روکنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی…پی ایس او نے حبکو، کیپکو اوردیگر پاور کمپنیز کو تیل کی فراہمی 14 کے بجائے 17 فروری سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق تیل فراہمی کے معاملے پر پاور کمپنیز کی فراہمی 14 فروری کے بجائے 17 فروری سے روکنے کا فیصلہ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کے باعث کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مختلف اداروں کی جانب سے پی ایس او کو واجب الادا رقم کا حجم 155 ارب ہو گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ توانائی اداروں نے پی ایس او کو آخری بار 7جنوری تیل کی فراہمی کے پیسے ادا کئے تھے۔ پی ایس او ترجمان نے مزید بتایا کہ اس بار رقم کی عدم ادائیگی پر پیپکو کو بھی تیل کی فراہمی منقطع کی جائے گی کیونکہ رقم کا حجم زائد ہوتا جا رہا ہے جبکہ تقریبا چالیس روز سے ایک بھی روپیہ تیل خریداری کی مد میں پی ایس او کو نہیں دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.