تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رواں مالی سال کے7 ماہ میں براہ راست غیر ملکی انویسمنٹ میں16 فیصد کمی

جنگ نیوز -
کراچی …غیر ملکی سرمایہ کار ی میں کمی کا عمل مسلسل چوتھے مالی سال بھی جاری ہے ، مالی سال کے7 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں16 فیصد کمی دیکھی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2008 سے جاری براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل موجودہ مالی سال میں بھی دیکھا جارہا ہے جولائی سے جنوری کے دوران غیر ملکی سرمایہ کا94 کروڑ70 لاکھ ڈالر پاکستان لے کر آئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ1 ارب12 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر ملکی سرمایہ کارزیادہ سرگرم نظر نہیں آئے اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کمی کے بعد30 کروڑ42 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.