تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تجارت بانڈ کے اجرا سے نان ٹیکس آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں، نوید قمر

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیر نجکاری نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے رواں مالی سال کے دوران توانائی اور بینکنگ کے شعبہ میں قابل تجارت بانڈ کے اجرا کا اب مناسب وقت ہے۔ اسلام آباد میں بینکنگ اور توانائی کے شعبہ سے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت قابل تجارت بانڈ کے اجرا سے نان ٹیکس آمدنی کے ذرائع بڑھانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر قابل تجارت بانڈ کے اجرا کے لیے وقت، مارکیٹ اور مالیت پر غور کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں اور ماہرین نے کہا کہ پاکستانی کیپٹل مارکیٹ خطے میں سب سے سستی اور یہ 35 فی صد کم قیمت پر چل رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.