5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈکوسفارتی استثنانہ ملنے پرامریکا کومایوسی ہوئی،کیمرون منٹر
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ریمنڈکوسفارتی استثنانہ دینے پرامریکا کومایوسی ہوئی، ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے امریکاپہلے ہی اپنی پوزیشن واضح کرچکاہے۔لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت پر امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سینیٹرجان کیری کا حالیہ دورہ بھی پاکستان کیساتھ ملکرکام کرنیکی ہماری نیت کاعکاس تھا اور انہوں نے دورے میں بھی واضح کیا کہ'' امریکاپاکستان کیساتھ ملکر کام کرناچاہتاہے،پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ اور مقاصد ایک ہیں''تاہم لاہور میں انسانی جانوں کے ضیاع پرپاکستانی عوام سے افسوس کااظہارکرتے ہیں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں کے غم کو محسوس کرتے ہیں۔