5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیرملتوی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 فروری تک ملتوی کر دی۔ راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے دو ملزمان اجمل قصاب اور فہیم انصاری کو مقدمے سے الگ کر کے اشتہاری قرار دینے کی درخواست ہائی کورٹ میں 24 فروری کو سماعت کے لئے مقرر ہے، جس پر فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔