تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چوہدری برادران نے کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی،کامل علی آغا

جنگ نیوز -
لاہور…ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے کبھی کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا حالانکہ ان پر بے شمار کیسز بنائے گئے۔ لاہورسے جاری بیان میں کامل علی آغا نے کہا کہ ظفر قریشی ضمیر کی ملامت کے باعث بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں کیونکہ قریشی فیملی کے چوہدری برادران سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ چوہدری برادران شائستگی اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے ، مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی پر بھی انہوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.