5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کشمالہ طارق کے اغوا سمیت دہشتگردی کی کارروائیوں کا منصوبہ
جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ دہشتگردوں نے رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے اغوا سمیت دہشتگردی کی کارروائیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے مال روڈ لاہور پر واقع ایک ہوٹل، شادباغ اور سمن آباد کے گرجا گھروں ،وسن پورہ میں مذہبی تنظیم کے ٹرسٹ اورگوجرانوالہ کے حساس علاقے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیارکیا ہے۔ مراسلے کے مطابق دہشتگردوں نے یو سی ایچ کے پرنسپل، احمدیوں کی اہم شخصیات اور رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کو اغوا کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ممکنہ اہداف کے تدارک کیلئے فوری سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے۔