تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راولپنڈی : حساس ادارے کی عمارت کے باہرسے بارودی سرنگیں برآمد

جنگ نیوز -
راولپنڈی …راولپنڈی کے علاقے مریڑچوک کے قریب حساس ادارے کی عمارت کے باہر سیوریج لائن سے تین بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات پر پاک فوج کے ایک ڈپو اور وزارت دفاع کے دفتر کے قریب ایک سیوریج لائن سے تین بارودی سرنگیں برآمدکی گئیں،یہ تینوں بارودی سرنگیں پریشر ککر میں بارود ڈال کر بنائی گئی تھیں ، جنہیں بولٹس کے ذریعے جوڑا گیاتھا۔ بارودی سرنگوں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صدر سے مریڑ پل تک کے علاقہ کو خالی کروالیا اور ٹریفک معطل کرکے ان سرنگوں کو ناکارہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق ان پریشرککرز کے اندر بھاری مقدار میں بارودی مواد موجود تھا۔2 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے بعد پولیس نے علاقہ میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.