تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہورپریس کلب میں عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں سیرت کانفرنس

جنگ نیوز -
لاہور…وزارت اوقاف کویت کے خطیب اعلیٰ ڈاکٹراحمد سراج کا کہنا ہے کہ پریشانی اوربحران کے موجودہ دور میں سیرت النبیﷺ پرعمل سے ہی راہ نجات مل سکتی ہے۔لاہورپریس کلب میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ فکراپنی گناہ کار امت کی ہوگی۔ جب تک ہر امتی جنت میں نہیں جائیگا وہ اللہ تعالیٰ سے شفاعت کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ آنحضورﷺ ہر دور کے رہنما اور رول ماڈل ہیں،میثاق مدینہ اورمواخات آج بھی اقوام عالم کی بہتری اوراچھے تعلقات ککیلئے مشعل راہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.