5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ْ سلیم شہزاد ،پی جے میر اور ارباب چانڈیو سے الطاف حسین کی تعزیت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد کے برادر نسبتی اعجاز اعظم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان الطاف حسین نے سلیم شہزاد سمیت مرحوم کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)۔دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے ممتازصحافی پی جے میر کے بھائی جاوید میر اور صحافی ارباب چانڈیو کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان الطاف حسین نے دونوں صحافیوں سمیت مرحومین کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے مردان میں ہوتی پیپر مل کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعات میں دو بچوں سمیت 8 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے بچوں سمیت ہلاک ہونے والے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے افسوسناک حادثات میں زخمی افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔