تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں برفباری سے بند سڑکیں کھولنے کا کام شروع

جنگ نیوز -
مری…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم چکا ہے اور برف باری سے بند ہونے والی سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے،مری میں موسم سے لطف اندوزہونے سیاح پہنچ رہے ہیں،مری میں آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے برف باری اور ژالہ باری جاری رہی،موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ،مال روڈپر دن بھر سیاحوں کے ہجوم خریداری کرتے نظر آئے،ایبٹ آباد سمیت گلیات میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی،گلیات میں سیاحوں کی آمدورفت بحال رکھنے کیلئے گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔اسکردو اور استور سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں کئی روز سے جاری برف باری رک گئی ہے تاہم بیشتر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔اورکزئی ایجنسی میں تین روز سے جاری برفباری تھم چکی ہے لیکن سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا گیا،جبکہ چترال میں ایک ہفتے سے بند لواری ٹنل کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.