5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت کو دی گئی مہلت22فروری کو پوری ہوگی،اسحاق ڈار
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت دس نکات پر سنجیدگی سے عمل کرے گی، کیونکہ اس کیلئے راکٹ سائنس کی نہیں سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے ،حکومت کو دی جانیوالی ڈیڈلائن 22فروری کو ختم ہوجائیگی ،امید ہے لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئیگی تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کریگی۔لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ کی تقریب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ انکا کہناتھاکہ ریمنڈ ڈیوس کیس کا فیصلہ عدالت کررہی ہے ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا، انہوں نے کہا امریکی امداد اپنی جگہ لیکن ملکی خود مختاری کا سودا نہیں ہونا چاہیے، امید ہے امریکہ پاکستانی قوانین کا احترام کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 22فروری کو حکومت کو دی جانیوالی مہلت ختم ہوجائیگی، 24فروری کو حکومت کے موقف سے پارٹی کو آگاہ کردیا جائیگا، انہوں نے کہا10نکات پر اب مزید کوئی اجلاس نہیں ہوگا ۔