5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدرآصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کورکمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کاایوان صدر اسلام آباد میں اجلاس جا ری ہے ۔اجلاس میں وزیراعظم سمیت پیپلزپارٹی کے راہنماشریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریمنڈڈیوس کے معاملے اورنئی کابینہ پرپارٹی راہنماؤں کواعتمادمیں لیاجائیگا۔اجلاس میں مجوزہ گول میزکانفرنس پرمشاورت کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی45دن کی مہلت کے خاتمے کے بعدحکمت عملی پربھی مشاورت کی جا ئے گی ۔کورکمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اورفوزیہ وہاب کو نہیں بلایاگیا۔