5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ہفتہ کو محفل ذکرِ مصطفی منعقد ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہفتہ 19فروری کو بعد نمازِ عشاء بمقام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن عید میلا النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل ذکرِ مصطفی منعقدکی جائے گی جس میں ملک بھر کے مشہور و معروف نعت خواں حضور ﷺ کی بارہ گاہ میں ہدیہ نعت پیش کرینگے اور علمائے کرام حضورکی سیرت طیبہ ﷺپر روشنی ڈالیں گے ۔اس روح پرور محفل میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم کے سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ عوام کی بڑی تعد اد شریک ہوکر بارگاہ رسالت میں ہدیہ تبریک پیش کرینگے۔