تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بحرین میں موجودہ انقلاب کے پیچھے ایران کا ہاتھ نہیں ،وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن…وکی لیکس سے جاری امریکی سفارت کاروں کے خفیہ مراسلوں سے انکشاف ہوا ہے کہ بحرین میں موجودہ انقلاب کے پیچھے ایران کا ہاتھ نہیں ہے ۔ دو ہزار آٹھ اور اس کے بعد مناما سے واشنگٹن کو بھیجے گئے امریکی سفارتکاروں کے مراسلوں میں یہ بات واضح ہے کہ بحرینی قیادت نے ہمیشہ اپنی سرزمین سمیت خلیجی ممالک میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پرُتشدد واقعات کا ذمہ دار ایران کو ٹہرایا جس پر امریکا کے ثبوت مانگنے پر کوئی جواب نہیں ملا۔ ایک مراسلے میں بتایا گیا کہ بحرین کی شاہی قیادت نے ہمیشہ ایران کا معاملہ اٹھایا، امریکی سفارت کاروں نے واشنگٹن کو آگاہ کیا کہ بحرین میں ساٹھ سے ستر فیصد شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پرُتشدد واقعات کی اصل وجہ مقامی سیاست ہے ۔ قانونی طور پر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے پر پرُتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کا ذمہ دار بحرینی قیادت ، ایران کو ٹہراتی ہے جو سراسر غلط ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.