تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس 12061پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرا ر رکھا ۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا اورپورے دن مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 17پوائنٹس کمی کے 12061بعد پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم6کروڑشیئرز رہا ،آج سب سے زیادہ کام بینک آف خیبرکے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 10 پیسے اضافے کے بعد 4 روپے20 پیسے ہوگئی جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 46پوائنٹس کمی کے بعد11642 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.