5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیا کا سب سے بڑا کیکڑا برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی کاؤنٹی ڈورسٹ کے قصبے Weymouthکے ایکوریم میں انسانی قید میں موجود دنیا کا سب سے بڑا کیکڑا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔Crab Kongنامی اس کیکڑے کو ٹوکیو میں ایک مچھیرے نے پکڑا تھا جس کی چوڑائی تقریبا3میٹر جبکہ وزن15کلوگرام ہے۔Weymouthکے سی لائف سینٹر ایکوریم میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے اس کیکڑے کی ممکنہ عمر40سال سے زائد ہے اور یہاں اسے عارضی طور پر نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جسکے بعد اسے مستقل طور پر میونخ کے ایک ایکوریم کی حفاظتی تحویل میں دے دیا جائیگا۔