تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

6 وفاقی اسپتالوں کے پیرامیڈیکل ا سٹاف کیلئے سروس ا سٹرکچر کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے6 وفاقی اسپتالوں کے پیرامیڈیکل ا سٹاف کے لئے سروس ا سٹرکچر کی منظوری دے دی ہے،وزارت صحت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق نئے سروس اسٹرکچر کے تحت وفاقی اسپتالوں میں پیرامیڈکس کی 560 نئی اسامیاں بنائی جائیں گی ، جس پر 40 فیصد حصہ گریڈ سترہ، 20 فیصد گریڈ سولہ ، 25 فیصد گریڈ چودہ اور پندرہ فیصد گریڈ 9 کے ملازمین کا ہوگا۔نوٹی فیکیشن کے تحت پیرامیڈیکل ا سٹاف کی ترقیاں اب گریڈ سترہ تک ہوسکیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.