تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈکا فیصلہ عدالت کرے گی،صدر،امریکا زمینی حقائق مدنظر رکھے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .صدر اور وزیر اعظم کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جان کیری کو آگا ہ کردیا تھا کہ ریمنڈ کا معاملہ عدالت میں ہے ،عدالت ہی ریمنڈ کے استثنا کا فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں صدر ، وزیر اعظم نے جان کیری سے ہونیوالی ملاقاتوں پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیا جبکہاجلا س میں سیاسی ، اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال پربھی غور کیا گیا۔وزیراعظم گیلانی نے سینٹر جان کیری سے ملاقات کے بارے میں بریفنگدیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو زمینی حقائق مدنظر رکھنے چاہییں۔ریمنڈ ڈیوس کیس میں بنیادی فریق مرنے والوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام ہیں۔اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔پیپلز پارٹی کورکمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ پر اتفاق کیا گیاجبکہ اتحادیوں سے تعلقات اور وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رحمان ملک نے امن وامان اور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.