تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. . .پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔صدر اور وزیراعظم کی زیر صدرات ہونے والے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا جس کے بعد قمر زمان کائرہ کوپیپلز پارٹی کاسیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے نمائندے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے بارے فوزیہ وہاب کے بیان کے بعدعوام میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزراء کی جانب سے بھی فوزیہ وہاب کے رویے کے بارے میں شکایات سامنے آئی تھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.