تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈکے معاملے پرپیش رفت ہورہی ہے،سنیٹرجان کیری

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . . امریکی قانون سازوں نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی تک پاکستان کی امداد روکنے کو مستردکردیا ہے۔سینیٹرجان کیری کا کہناہے کہ ریمنڈ کے معاملے پرچند دنوں میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے واشنگٹن میں سینیٹ کی مختلف کیمیٹیوں کے سربراہوں کواپنے دورہ پاکستان سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے، امید ہے آئندہ چند دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے۔سینیٹرکیری نے کہا کہ سفارتی عمل جاری رہنا چاہیے،کیا ہوگا کیا نہیں، وہ اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے، ہوسکتا ہے ریمنڈ کو امریکا بھیج دیا جائے اوریہاں اس کاٹرائیل ہو۔یو ایس ایڈ سب کمیٹی کے سربراہ سینیٹر پیٹرک نے بھی ریمنڈ کے مسئلے پرپاکستانی امداد روکنے کے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا ۔ان کا کہناتھاکہ وہ سارے معاملے پرنظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سینیٹرلنڈسے گراہم نے خبردارکیا کہ اگرپاکستان کی امدادروکی گئی تو افغان جنگ متاثر ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.